جاپان کی جنوبی کوریا سے مذاکرات کی درخواست



ٹوکیو (نیوزڈیسک) جاپان نے جنوبی کوریا کے ساتھ 1965 کے دوطرفہ سمجھوتے کے تحت مذاکرات کی باضابطہ درخواست کردی ہے ۔ جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق جاپان نے اپنی ایک کمپنی پر جنوبی کوریا میں موجود اثاثوں کی ضبطی کے عدالتی حکم کے بارے میں تبادلہ خیال کے لئے باضابطہ درخواست کردی ہے۔ اس سے قبل جنوبی کوریا کی ایک عدالت

نے جنوبی کوریائی مدعیان کے ایک گروپ کی درخواست منظور کرتے ہوئے نِپّون سٹیل اینڈ سٴْمِیتومو میٹل کے اثاثے ضبط کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ جنوبی کوریا کی عدالتِ عظمٰی نے جاپانی کمپنی کو مدعیان کو ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم جاری کیا تھا جن کا دعویٰ تھا کہ انہیں دوسری جنگ عظیم کے دوران کمپنی نے کام کرنے پر مجبور کیا۔ دوسری جانب جاپانی کابینہ کے چیف سیکرٹری یوشی ہِیدے سٴْوگا نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے بعد جاپان نے جنوبی کوریا کی حکومت سے مناسب اقدامات کرنے کی درخواست کی تھی جن میں ایسی صورتحال کو روکنے کا اقدام کا کہا گیا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی کیس، عدالت نے رہا کر نے کا حکم جا ری کر دیا
بریکنگ نیوز پاک فضائیہ کاطیارہ گرکرتباہ
مری کی سیراور موٹر وے کا سفر لاہور کی خوبصورت خاتون کانسٹیبل کی جان لے گیا ، دو روز قبل کیا دلخراش واقعہ پیش آیا ؟
وزیراعظم عمران خان اپنے انتخاب وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ہٹا دیں گے یا نہیں ؟ مشہور پاکستانی ماہرعلم نجوم نےبڑی پیشگوئی کر دی
سانحہ ساہیوال کیس میں نیا موڑ : ایڈیشنل آئی جی رائے طاہر کا بے نظیر بھٹو کے بھائی مرتضی بھٹو کے قتل سے کیا تعلق نکل آیا ؟ ایسا انکشاف کہ آپ کوسارامعاملہ ایک نیارنگ اختیارکرتادکھائی دےگا
پنجاب حکومت کاسانحہ ساہیوال پر جے آئی ٹی کی رپورٹ منظر عام پر نہ لانے کا فیصلہ

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved