واشنگٹن کبھی دوبارہ ٹاپ ٹین پوزیشن پرنہیں آسکے گا 2030 تک دنیا کی10 بڑی معیشتوں میں سے 6 کا تعلق کس براعظم سے ہوگا؟جانیں



واشنگٹن (ویب ڈیسک )امریکا کو اس وقت دنیا کی معاشی سپرپاور ہونے کا اعزاز حاصل ہے مگر ایک سال میں یہ اس سے چھین جائے گا اور جب ایسا ہوجائے گا تو پھر وہ کبھی دوبارہ ٹاپ پوزیشن پر نہیں آسکے گا۔یہ بات اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کی ایک تحقیق میں سامنے آئی۔اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کا کہنا تھا کہ چین 2020 میں امریکا سے دنیا کی سب سے بڑی

معیشت کا اعزاز چھین لے گا۔اس تحقیق کے بینک نے جی ڈی پی اور قوت خرید کے پیمانوں کو مدنظر رکھا۔اگر قوت خرید کی بات کی جائے تو چین پہلے ہی اس حوالے سے دنیا کی سب سے بڑی معیشت تصور کیا جاتا ہے مگر جی ڈی پی کے لحاظ سے امریکا بدستور سبقت حاصل کیے ہوئے ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ 2020 میں پہلے چین نمبرون کی پوزیشن پر آجائے گا اور پھر 2030 تک بھارت امریکا کو پیچھے چھوڑ کر دوسری بڑی معاشی طاقت بن جائے گا۔رپورٹ کے مطابق آنے والی دہائی میں بھارت کا سالانہ جی ڈی پی شرح نمو 6 فیصد سے بڑھ کر لگ بھگ 8 فیصد ہوجائے گی۔مجموعی طور پر آنے والی دہائی میں ایشیائی ممالک اقتصادی طور پر طاقتور ہوکر ابھریں گے ۔تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ طویل المعیاد شرح نمو کی پیشگوئی کے حوالے سے ایک عنصر اہمیت رکھتا ہے کہ جو ممالک عالمی جی ڈی پی میں حصہ ڈالتے ہیں وہ بتدریج اپنا حصہ عالمی آبادی کے تناسب سے بدل دیں گے اور اس طرح بڑی معیشت کی صورت میں ابھر کر سامنے آئیں گے۔2030 تک ایشیائی جی ڈی پی عالمی جی ڈی پی کے لگ بھگ 35 فیصد حصے تک پہنچ جائے گا جو کہ

گزشتہ سال 28 فیصد تھا اور 2010 میں 20 فیصد۔مجموعی طور پر ایشیائی جی ڈی پی امریکا اور یورو زون کے برابر ہوجائے گا، جس کے نتیجے میں 2030 تک 10 بڑی معیشتوں میں سے 6 کا تعلق ایشیا سے ہوگا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
بریکنگ نیوز پاک فضائیہ کاطیارہ گرکرتباہ
مری کی سیراور موٹر وے کا سفر لاہور کی خوبصورت خاتون کانسٹیبل کی جان لے گیا ، دو روز قبل کیا دلخراش واقعہ پیش آیا ؟
وزیراعظم عمران خان اپنے انتخاب وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ہٹا دیں گے یا نہیں ؟ مشہور پاکستانی ماہرعلم نجوم نےبڑی پیشگوئی کر دی
سانحہ ساہیوال کیس میں نیا موڑ : ایڈیشنل آئی جی رائے طاہر کا بے نظیر بھٹو کے بھائی مرتضی بھٹو کے قتل سے کیا تعلق نکل آیا ؟ ایسا انکشاف کہ آپ کوسارامعاملہ ایک نیارنگ اختیارکرتادکھائی دےگا
پنجاب حکومت کاسانحہ ساہیوال پر جے آئی ٹی کی رپورٹ منظر عام پر نہ لانے کا فیصلہ
کیا اریبہ بھی دہشت گردی تھی؟ کتنے فاصلے سے کتنی گولیاں ماری گئیں؟ جان کر ہر شخص کی روح کانپ اٹھے گی

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved