سعودی عرب کے جزیرہ العرب میں پہلے فرعونی آثار قدیمہ دریافت



تیمائ(نیوزڈیسک) سعودی عرب کی تیماء گورنری کو مملکت کے تاریخی اور آثار قدیمہ کے اعتبار سے انتہائی اہمیت کے حامل مقامات قرار دیا جاتا ہے۔ حال ہی میں مقام کی اہمیت اس وقت اور بھی دو چند ہوگئی جب ماہرین آثار قدیمہ نے اس علاقے میں مصری فراعنہ کے آثار قدیمہ دریافت کیے۔عرب ٹی وی کے مطابق ماہرین آثار قدیمہ کو تیماء میں کھدائی کے دوران

حیرو گلیفی کا ایک نسخہ ملا ہے جس پر فرعونی بادشاہ رمسیس سوم کی مہر ثبت ہے۔ خیال رہے کہ حیرو گلیفی وہ پرانے تصویری نقوش تھے جو حروف کی ایجاد سے قبل تحریر کے لیے استعمال کیے جاتے تھے۔سعودی عرب میں حیرو گلیفی کا یہ نسخہ الزیدانیہ کے مقام سے ملا ہے۔ماہرین آثار قدیمہ کو الزیدانیہ کے مقام سے کھدائی کے دوران ایک پتھر ملا جس پر حیر گلیفی نقوش میں رمسیس سوم کی مہر بھی لگی ہے۔ یہ فرعونی بادشاہ بارہ سو قبل مسیح گذرا ہے۔ تیماء میں آثاریات کے ڈائریکٹر محمد النجم نے بتایا کہ اس طرح کے نقوش صرف فرعون کے زمانے میں پائے جاتے تھے۔ یہاں سے ایسی نوادرات کا ملنا اس بات کا ثبوت ہے کہ فرعونی بادشاہ اس علاقے میں بھی آیا ہوگا۔تاہم بعض ماہرین نے جزیرہ العرب کے شمال مغرب میں رمسیس سوم کی موجودگی پر شک کا بھی اظہار کیا ہے۔ تیماء سے فرعونی آثار قدیمہ سے قبل یہاں سے آرامی، ثمودی اور نبطی اقوام کے آثار قدیمہ بھی دریافت چکے ہیں۔ یہاں پر بعض جانوروں بالخصوص گائے اونٹ اور لومڑی کے پتھروں پر بنے خاکے بھی ملے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
اسلام آباد سٹاک ایکسچیج کی عمارت میں آگ لگ گئی
جعلی اکاؤنٹس کیس: انور مجید کے ایک اور بیٹے ذوالقرنین مجید گرفتار
المناک حادثے نے پاکستانیوں کی آنکھیں نم کردی
زرداری ، حمزہ شہباز کی گرفتار ی کے بعد فریا ل تالپور کی گرفتاری
مریم نواز کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی
پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved