سبحان اللہ۔۔ ضعیف خاتون نے آخری سانسیں لیتے وقت اسلام قبول کرلیا،اسلام قبول کروانے والے شخص سے اس خاتون نے آخری خواہش کیاکی تھی؟جانیں



لندن (ویب ڈیسک) ہم اکثر ہی کئی لوگوں کے اسلام قبول کرنے اور دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی خبریں سنتے ہیں لیکن حال ہی میں لندن میں مقیم ایک ضعیف عمر خاتون کے اپنی زندگی کے آخری لمحات میں اسلام قبول کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔ اس ویڈیو میں خاتون کو اپنی زندگی کی آخری سانسیں لیتے اور

اسلام قبول کرتے دیکھا گیا۔اس ویڈیو کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک کے علاوہ دیگر سائٹس پر بھی زیادہ سے زیادہ شئیر کیا گیا۔ اس ویڈیو میں خاتون کو کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کرتے اور کلمے کا ترجمہ پڑھتے ہوئے بھی سنا گیا۔فیس بُک پر جاری پوسٹ کے مطابق ضعیف عمر خاتون اسپتال میں زیر علاج تھیں اور انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں مدد کے لیے پُکار رہی تھیں۔ویڈیو بنانے وسالے شخص نے بتایا کہ میں جیسے ہی ان کے پاس گیا انہوں نے مجھ سے کہا کہ میں اسلام قبول کرنا چاہتی ہوں ، کیا تم میری مدد کر سکتے ہو ؟ جس کے بعد ویڈیو بنانے والے شخص نے ضعیف خاتون کو کلمہ پڑھا کر انہیں اسلام قبول کروایا جس کے بعد وہ پُر سکون انداز میں ابدی نیند سو گئیں۔پوسٹ کے آخر میں یہ بھی تحریر تھاکہ جب اللہ تعالیٰ کسی شخص کو رہنمائی عطا کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں تو کوئی بھی اُس شخص کو بھٹکا نہیں سکتا۔ اس پوسٹ کے مطابق ضعیف خاتون اسلام قبول کرنے کے فوری بعد ہی خالق حقیقی سے جا ملیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو کو بے حد پسند کیا اور اسے زیادہ سے زیادہ شئیر کیا گیا۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں بلا شُبہ اسلام

ہی سچا مذہب اور دین حق ہے۔ تاقیامت کئی لوگ دائرہ اسلام میں داخل ہوتے رہیں گے جو اسلام کے دین حق ہونے کی گواہی ہے۔ضعیف خاتون کی اسلام قبول کرنے کی ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
شہباز شر یف پرپابندی لگا دی گئی
’’بس بہت بر داشت کر لیا اب مجھ سے فون کر کے اجازت لینے کی ضرورت نہیں بلکہ۔۔۔‘ ‘ وزیراعظم عمران خان نے بھارت کیخلاف پاک فوج کو سب سے بڑا حکم جاری کر دیا
سعودی ولی عہد کے دورے سے ایک دن بعد ہی گورنر اسٹیٹ بینک نے بڑا اعلان کر دیا ، ہر کو ئی دنگ رہ گیا
پا کستانیو ں کیلئے اہم ترین خبر وزیر اعظم عمران خان میں ایسی کو نسی 3 با تیں ہیں جنہو ں نے آرمی چیف کو بھی اپنا دیوانہ بنا لیا اور قمر جا وید با جوہ نے کپتان بارے کیا سنہری الفا ظ کہے ؟ جانئے
سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی ضمانت،عدالت سے بڑی خبرآگئی
ملک کے سب سے بڑے شہرمیں قاتلانہ حملہ معروف سیاسی رہنما جان کی بازی ہارگئے

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved