پاکستان اور بھارت میں کرتارپورراہداری پر اختلافات سامنے آگئے، بھارت 2مطالبات پر اڑ گیا



اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتاپورراہداری پر اختلافات سامنے آ گئے ہیں، جن کے تحت پہلا معاملہ سکھ یاتریوں کی تعداد اور دوسرا ٹرانسپورٹیشن کا ایشو ہے، پاکستان 500 جبکہ بھارت 5ہزار سکھ یاتری بھیجنا چاہتا ہے، پاکستان بذریعہ بس جبکہ بھارت پیدل سفر کروانے پر بضد ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور بھارت کے

درمیان کرتارپور راہداری کامسئلہ تاحال برقرار ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان اختلافات کا پہلا نکتہ یہ ہے کہ پاکستان نے بھارت کو روزانہ کی بنیاد پر 500 سکھ یاتریوں کی آمد کی پیشکش کی ہے۔ جبکہ بھارت روزانہ کی بنیاد پر 5 ہزار سکھ یاتریوں کو پاکستان بھیجنے پر بضد ہے۔لیکن پاکستان نے مئوقف اپنایا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں یاتریوں کی آمد اور انتظامات میں دشواری کا سامنا ہوگا۔ اسی طرح پاک بھارت دونوں ملکوں کے درمیان دوسرامسئلہ سکھ یاتریوں کی ٹرانسپورٹیشن سے متعلق سامنے آیا ہے۔جس کے تحت پاکستان کا مئوقف ہے کہ سکھ یاتری روزانہ بسوں پر کرتارپور آسکتے ہیں لیکن بھارت چاہتا ہے کہ سکھ یاتری بسوں کی بجائے پیدل سفرکرکے کرتارپور جائیں۔ واضح رہے گزشتہ روز کرتار پور راہداری مذاکرات کیلئے بھارت میں پاکستان کے نائب ہائی کمشنر سید حیدر شاہ امرتسر پہنچے۔پاکستانی وفد مذاکرات کیلئے آج امرتسر پہنچا ہے۔ سید حیدر شاہ نے بتایا کہ پاکستان سکھ برادری کے بآسانی پاکستان پہنچنے کیلئے کرتارپور راہداری کھولنا چاہتا ہے۔ امرتسر ائیرپورٹ پہنچنے پر بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے سید حیدر شاہ کا کہنا تھا کہ

کرتارپور راہداری کا منصوبہ پاکستان کی طرف سے شروع کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ سکھ یاتری راہداری کے ذریعے بآسانی پاکستان تک پہنچیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
باہر جانے والے کبھی واپس نہیں آتے۔۔۔ نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست پر چیف جسٹس کے ریمارکس علاج سے متعلق ہدایات جاری کردیں
آریا پار: میاں نواز شریف کی قسمت کا فیصلہ ۔۔۔۔ سپریم کورٹ جانے والوں کے لیے بڑی خبر آگئی
وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کواپنے حلقوں میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کی ہدایت کردی
رات کی بڑی بریکنگ نیوز! وزیر اعلیٰ پنجاب کو عہدے سے ہٹا یا جا رہا ہے یا نہیں ۔۔۔؟وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کی قسمت کا فیصلہ کر لیا، حکم بھی جاری کردیا
پا کستان کے ہیرو شہید راشد منہاس کی والدہ ماجدہ انتقال کر گئیں، فضا سو گوار
نواز شریف کی رہائی۔ ۔۔ کل کیا کام ہونے جا رہا ہے ؟ پاکستانیوں کیلئے سب سے بڑی خبر ، سپریم کورٹ کے ہنگامی احکامات جاری

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved