نیوزی لینڈ کی جس مسجدمیں 50نمازیوںکو شہیدکیاگیااسی مسجدمیں خوفزدہ کردینے والاایک اورواقعہ



کرائسٹ چرچ (ویب ڈیسک )نیوزی لینڈ مساجد پر دہشت گردی کے ایک ماہ بعد بھی کرائسٹ چرچ کی مسلمان برادری کو نمازیوں کو اکٹھا کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔لین ووڈ مسجد کے امام ابراہیم عبدالحلیم کا کہنا تھا کہ ’مسلمان اب بھی بہت خوف زدہ ہیں‘۔واضح رہے کہ 15 مارچ کو 28 سالہ آسٹریلوی شہری برینٹن ٹیرنٹ نے نیوزی لینڈ کے علاقے کرائسٹ

چرچ میں قائم لین ووڈ اور النور مسجد پر فائرنگ کی تھی جس کے بعد دہشت گرد پر 50 افراد کے قتل اور 39 اقدام قتل کے مقدمات درج کیے گئے۔مسلمان برادری پر مزید خوف اس وقت طاری ہوا جب 33 سالہ شخص نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹی شرٹ پہن کر النور مسجد کے نمازیوں کے خلاف نعرے بازی کی تھی۔ڈینیئل نکولس تواپاوا جس نے عدالت میں ’تشدد کا ماحول برپا کرنے‘ کے جرم کا اعتراف بھی کیا، کا کہنا تھا کہ انہیں اس وقت تک معلوم ہی نہیں تھا کہ انہوں نے کیا کیا ہے جب تک پولیس نے ان کی گالیاں دیتے اور ’تمام مسلمان دہشت گرد ہیں‘ کے نعرے لگانے کی ویڈیو انہیں نہیں دکھائی۔31 جولائی کو سزا کا فیصلہ سنائے جانے تک ضمانت پر رہا ہونے والے ڈینیئل نکولس نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے یقین نہیں آتا کہ حقیقت میں یہ میں ہی ہوں‘۔ان کے مطابق وہ دماغی امراض میں مبتلا ہیں اور مسلمانوں کے خلاف ان کے دل میں کچھ نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’یہ صرف اس لیے ہے کیونکہ یہی خبروں میں ہے اور میرے دماغ میں ہے‘۔دوسری جانب لین ووڈ مسجد کے امام عبدالحلیم کا کہنا تھا کہ ’کئی مسلمان مسجد واپس آنا چاہتے ہیں تاہم ان کے سامنے

دہشت گردی کا واقعہ آجاتا ہے جو اچھی بات نہیں‘۔نیوزی لینڈ پولیس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ قومی سطح پر خطرات اب بھی برقرار ہیں جبکہ مسلح دہشت گرد کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس نے اکیلے کارروائی کی تھی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
اسلام آباد سٹاک ایکسچیج کی عمارت میں آگ لگ گئی
جعلی اکاؤنٹس کیس: انور مجید کے ایک اور بیٹے ذوالقرنین مجید گرفتار
المناک حادثے نے پاکستانیوں کی آنکھیں نم کردی
زرداری ، حمزہ شہباز کی گرفتار ی کے بعد فریا ل تالپور کی گرفتاری
مریم نواز کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی
پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved