طیارہ اڑان بھرتے ہی دوہیلی کاپٹروں سےٹکراگیا،ہلاکتوں کی اطلاعات



کھٹمنڈو(ویب ڈیسک )نیپال میں ماؤنٹ ایورسٹ کے قریب ایک طیارہ اڑان بھرتے ہوئے رن وے پر موجود 2 ہیلی کاپٹرز سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔فرانسیسی خبررساں ادارے ‘اے ایف پی’ کی رپورٹ کے مطابق حادثہ لوکلا ایئرپورٹ پر پیش آیا جو ماؤنٹ ایورسٹ کو جانے والے راستے کا اہم ذریعہ ہے جبکہ یہ ایئرپورٹ دنیا

کے خطرناک ترین ایئرپورٹس میں شمار کیا جاتا ہے۔پولیس کے ترجمان کے مطابق واقعے میں طیارے ٹربو پروپ لیٹ-410 کا ایک معاون پائلٹ اور رن وے پر موجود ایک پولیس اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک پولیس اہلکار دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا۔لوکلا ایئرپورٹ کے حکام نے بتایا کہ طیارہ رن وے پر پرواز کے لیے اڑان بھر رہا تھا کہ وہ پھسل کر قریب ہی موجود 2 ہیلی کاپٹرز سے ٹکرا گیا۔انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج کے لیے کٹھمنڈو منتقل کردیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حادثے کی وجوہات کے حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔خیال رہے کہ ہر سال سیکڑوں کوہ پیما ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے کے لیے لوکلا ایئرپورٹ پہنچتے ہیں اور اپریل میں یہاں کافی رش ہوتا ہے کیونکہ موسم بہار کوہ پیمائی کے لیے اہم تصور کیا جاتا ہے۔نیپال، جہاں دور دراز پہاڑی علاقوں میں سفر کرنا مشکل ہے، یہاں شعبہ ہوا بازی نے حالیہ کچھ عرصے میں ترقی کی ہے۔دوسری جانب یورپی یونین نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر نیپال کی ایئرلائنز پر پابندی عائد کررکھی ہے۔خیال رہے کہ رواں سال فروری میں ہیلی ایسٹ کے علاقے میں ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا تھا،

جس میں ملک کے سیاحت کے وزیر سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
جرمن خاتون پاکستان چلی آئی۔۔اسلام قبول کرکے جہلم کے نوجوان سے شادی
پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کو جھٹکا۔۔۔ اہم ترین لیگی رہنما کی اسمبلی رُکنیت معطل کردی گئی
وزیر اعلیٰ اور گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا،معروف سیاستدان نے پیش گوئی کر دی
رحم کیجئے، کرم کیجئے۔۔۔شریف خاندان عمران خان کی ترلے منتیں کرنے لگ گیا،معافی کی اپیل پر فیصلے سے پہلے وزیراعظم کا جواب بھی بتا دیا گیا
وزیر اعلیٰ پنجاب اورگورنر کی دعوت کے باوجود چوہدری پرویز الٰہی اور جہانگیر ترین نے عشائیہ میں شرکت کیوں نہیں کی؟ وجہ سامنے آگئی
رمضان المبارک میں سرکاری ملازمین کس طرح ڈیوٹی سرانجام دیں گے، دفتری اوقات کار کا اعلان کردیا گیا

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved