بھارت کی پاکستان کے بعد چین سے بھی شرارت چینی بارڈر پرانفراسٹرکچر کی تیاریاں شروع ، مقصد انتہائی خطرناک



نئی دہلی (ویب ڈیسک) چین پاکستان کا دوست ہے جو ہر مشکل حالات میں پاکستان کے ساتھ نہ صرف کھڑا ہوتا ہے بلکہ پاکستان کو ہر ممکن حد تک مدد بھی فراہم کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بھارت کو یہ دوستی ایک آنکھ نہیں بھاتی ، تاہم اب بھارت نے چین کے ساتھ سرحد پر سرگرمیاں بڑھانے کے لیے انفرا اسٹرکچر کی تیاریاں شروع کرد ی ہیں۔تفصیلات کے مطابق

بھارتی فوج نے ایک بار پھرڈھٹائی سے چین کے ساتھ متنازعہ بارڈر پر انفراسٹرکچر کی تعمیر کی تیاریاں شروع کردیں۔ بھارت چین کے ساتھ سرحدوں پر سڑکیں، سرنگیں اور زیر زمین راستے بنائے گا تاکہ گشت کی سرگرمیاں بڑھا سکے اور اسلحہ، میزائل اور دیگر اسلحہ کی تنصیب تیز ی سے کر سکے ۔ بھارتی آرمی چیف بپن راوت کی زیر صدارت فوجی کمانڈروں کی کانفرنس میں بھی اس حوالے سے غورکیا گیا ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے دنوں میں چین نے پاک بھارت سرحد پر اپنے فوجی دستے تعینات کر دئے تھے۔ یہ اقدام پاک چین اقتصادی راہداری میں کوئلے کی کان کنی کے پراجیکٹس کو درپیش خطرات کے پیش نظر کیا گیا ، اس پراجیکٹ کو پاکستان کے مقامی افراد کی جانب سے بھی کافی مزاحمت کا سامنا ہے۔ غیر ملکی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت کی بارڈر سکیورٹی فورسز نے بھی سرحد کے قریب چین کے فوجی دستوں کی نقل وحرکت دیکھی۔چین کی جانب سے فوجی دستے پاکستان کے صوبہ سندھ کے علاقہ میں تعینات کیے گئے تھے جو پاکستان کے ہمسایہ ملک بھارت کے ساتھ سرحد سے 90 کلو میٹر کی دوری پر ہے۔اس

حوالے سے بھارت کے ایک انٹیلی جنس افسر نے بھی بیان دیا تھا کہ انہوں نے پاک بھارت سرحد پر چین کے فوجی دستوں کی نقل و حرکت دیکھی ہے۔ تاہم اب بھارت نے بھی چین کے ساتھ سرحد پر سرگرمیاں بڑھانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
جرمن خاتون پاکستان چلی آئی۔۔اسلام قبول کرکے جہلم کے نوجوان سے شادی
پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کو جھٹکا۔۔۔ اہم ترین لیگی رہنما کی اسمبلی رُکنیت معطل کردی گئی
وزیر اعلیٰ اور گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا،معروف سیاستدان نے پیش گوئی کر دی
رحم کیجئے، کرم کیجئے۔۔۔شریف خاندان عمران خان کی ترلے منتیں کرنے لگ گیا،معافی کی اپیل پر فیصلے سے پہلے وزیراعظم کا جواب بھی بتا دیا گیا
وزیر اعلیٰ پنجاب اورگورنر کی دعوت کے باوجود چوہدری پرویز الٰہی اور جہانگیر ترین نے عشائیہ میں شرکت کیوں نہیں کی؟ وجہ سامنے آگئی
رمضان المبارک میں سرکاری ملازمین کس طرح ڈیوٹی سرانجام دیں گے، دفتری اوقات کار کا اعلان کردیا گیا

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved