فرانس: ہم جنس پرستی کی لت میں مبتلا مردوں اور عورتوں کے ساتھ انوکھی وارداتیں ہونے لگیں ، پورے ملک میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی



پیرس (ویب ڈیسک)فرانسیسی ہم جنس پرستوں کو 2018 میں ریکارڈ حملوں کا سامنا رہا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہم جنس پرستوں کی ایک تنظیم ایس او ایس ہوموفوبی نے اپنی رپورٹ میں ان حملوں کی تفصیل بیان کرتے ہوئے گزشتہ برس کو ایک تاریک سال قرار دیا۔ اس رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 231حملے ہم جنس پرستوں پر کیے گئے۔

2017میں 188ایسے حملے کیے گئے تھے۔ اس طرح 2018میں یہ اضافہ چھیاسٹھ فیصد تھا۔ ایس او ایس ہوموفوبی نے ان حملوں کے حوالے سے انیس سو سے زائد افراد کے بیانات بھی ریکارڈ کیے۔ ان حملوں میں نازیبا الفاظ کا استعمال، ناپسند کرنے اور ڈرانا دھمکانا بھی شامل ہیں۔یاد رہے کہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پولیس کے اندازوں کے مطابق ڈیڑھ لاکھ افراد نے شہر کے مرکزی علاقے میں ہم جنس پرست افراد کو شادی کی اجازت دینے والے قانون کے خلاف ایک بہت بڑے جلوس میں شرکت کی تھی۔تاہم ریلی کے منتظمین اس میں شریک ہونے والوں کی تعداد دس لاکھ بتائے گئے ۔ اس جلوس کے اختتام پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں وزارتِ داخلہ کے مطابق 96 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ اس سے قبل سنیچر کو پچاس افراد کو شانزے لیزے کو بند کرنے کے جرم میں حراست میں لیا گیا کیونکہ ان افراد نے اپنےآپ کو زنجیروں سے باندھ کر جنگلوں سے باندھ لیا تھا۔ ہم جنس پرست افراد کو شادی کی اجازت دینے والے قانون جس کے تحت ان جوڑوں کو قانونی طور پر شادی اور بچے گود لینے کی اجازت بھی ہو گی پر صدر فرانسوا

اولاند نے دستخط کیے تھے۔ اس قانون کی منظوری سے قبل اس پر مہینوں تک بحث کی گئی تھی۔فرانسیسی عوام اس قانون کے حوالے سے شدید منقسم ہے اور سوموار کو دائیں بازو کے ایک تاریخ دان نے اپنے آپ کو پیرس کے مشہور نوٹرے ڈیم کتھیڈرل کے سامنے گولی مار کر ہلاک کر لیا اور اپنے پیچھے چھوڑے گئے پیغام میں انہوں نے ہم جنس پرست افراد کی شادی کی مذمت کی تھی۔ مظاہرین میں سے بعض گدھوں پر سوار تھے جن پر لکھا ہوا تھا کہ ’میں ایک گدھا ہوں، میں نے اولاند کے لیے ووٹ دیا‘۔فرانس کی قدامت پسند جماعت یو ایم پی کے سربراہ یاں فرانسوا کوپے نے بھی ایک جلوس کی قیادت کی۔ان مظاہروں کے لیے پیرس میں ساڑھے چار ہزار پولیس کو تعینات کیا گیا تھا۔فرانس میں دائیں بازو کی نیشنل فرنٹ کی رہنما مرین لی پین بھی مظاہرہ کرنے والوں میں شامل تھیں۔فرانس یورپ کا نواں جبکہ دنیا کا چودہواں ملک ہے جس نے ہم جنس پرست افراد کی شادی کو قانونی شکلی دینے کے لیے قوانین منظور کیے ہیں۔

 



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پی ٹی ایم کارکنوں کی ہلاکت کا معاملہ، ڈی جی آئی ایس پی آر ایک بار پھر میدان میں آگئے
محسن داوڑ ساتھیوں کو اکسا کر فرار ہو گئے جبکہ علی وزیر کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا
محسن داوڑ کا ساتھیوں سمیت پاک فوج پر حملہ
افسوسناک خبر نے سب کی آنکھیں نم کردی ، 6افراد جاں بحق ، امدادی ٹیمیں روانہ
حکومتی ایوان میں بھونچال، ایم کیو ایم کے تیور بگڑ گئے، وفاقی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا
یہ لڑیں گے ہم سے جنگ۔۔۔!!! کشمیر میں بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی،12سالوں میں مرنے والے اہلکاروں کی تعداد426تک جا پہنچی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved