امریکا، ایران جنگ کا خطرہ ٹل گیا



واشنگٹن(نیوزڈیسک) امریکا، ایران جنگ کا خطرہ ٹل گیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنی فوج مشرق وسطی نہ بھیجنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق کئی روز سے جاری امریکا ایران کشیدگی کے بعد خبریں سامنے آ رہی تھیں کہ امریکا نے اپنی فوج کو جنگ کیلئے تیار رہنے کا حکم دیا ہے۔ ایک امریکی اخبار کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ امریکہ نے ایران

سے مقابلہ کرنے کے لیے مشرق وسطیٰ میں ایک لاکھ 20 ہرزار فوجیوں کو بھیجنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ امریکی اخبار نے دعویٰ کیا کہ نیا امریکی منصوبہ قائم مقام سیکریٹری دفاع پیٹرک شین ہین نے تیار کیا ہے اور اس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سینئر سیکیورٹی افسران کے ساتھ مشاورت بھی کی ہے۔ امریکی سکریٹری دفاع کی جانب سے تیارکردہ منصوبے کے مطابق اگرایران امریکی افواج پر حملہ کرتا ہے اور یا وہ اپنے جوہری ہتھیاروں پر کام کی رفتار بڑھاتا ہے تو ایک لاکھ 20 ہزار امریکی فوجیوں کو وسطی ایشیا بھیجا جا سکتا ہے۔ امریکی اخبار نے اس خبرنے جہاں دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب مبذول کی اور ہلچل مچائی، وہیں خود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی ہنگامی طور پر بیان جاری کرنا پڑ گیا۔ امریکی صدر ڈولنڈر ٹرمپ نے اپنے جاری کردہ تازہ ترین بیان میں امریکی اخبار کی رپورٹ کو یکسر مسترد کردیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ سے زائد فوج مشرق وسطیٰ بھیجنے کا کوئی منصوبہ بنایا ہی نہیں گیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ

جھوٹی خبر ہے۔ ۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم نے جنگ کے حوالے سے کوئی منصوبے نہیں بنائے ہیں۔ تاہم اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی کہ اگر ایران نے کسی قسم کی جارحیت دکھائی، تو اس صورت میں امریکا 1 لاکھ سے کہیں زیادہ فوج میدان میں اتار دے گا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پی ٹی ایم کارکنوں کی ہلاکت کا معاملہ، ڈی جی آئی ایس پی آر ایک بار پھر میدان میں آگئے
محسن داوڑ ساتھیوں کو اکسا کر فرار ہو گئے جبکہ علی وزیر کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا
محسن داوڑ کا ساتھیوں سمیت پاک فوج پر حملہ
افسوسناک خبر نے سب کی آنکھیں نم کردی ، 6افراد جاں بحق ، امدادی ٹیمیں روانہ
حکومتی ایوان میں بھونچال، ایم کیو ایم کے تیور بگڑ گئے، وفاقی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا
یہ لڑیں گے ہم سے جنگ۔۔۔!!! کشمیر میں بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی،12سالوں میں مرنے والے اہلکاروں کی تعداد426تک جا پہنچی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved