ایران کی دفاعی تیاریاں مکمل ہیں ، کسی حملے کی صورت میں فوراًجواب دیا جائیگا، ایرانی وزیر دفاع



تہران۔ (نیوزڈیسک) ایران کے وزیر دفاع امیر حاتمی نے کہا ہے کہ حملے کی صورت میں فوجی تیاریوں کومکمل کرلیا گیا ہے۔ تہران میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران دشمنوں کی ہر طرح کی ممکنہ جارحیت اور خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے دفاعی اور فوجی تیاری کے لحاظ سے بہت ہی آئیڈیل پوزیشن میں ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران کی

مسلح افواج نے یہ دفاعی آمادگی پابندیوں کے سخت ترین ایام میں حاصل کی ہے ۔ وزیردفاع جنرل حاتمی نے کہا کہ علاقے اور خاص طور پر عراق اور شام میں دہشت گردوں کی شکست امریکا اور دہشت گردوں کے حامی ملکوں پر کاری ضرب ہے۔ دریں اثنا ایرانی فوج کے خاتم الانبیا ایئرڈیفنس ہیڈکوارٹر کے کمانڈر علی رضا صباحی فرد نے تہران میں میزائل اور ریڈار کی تیاری کے منصوبوں کا معائنہ کرنے کے موقع پر کہا کہ ایران نہ صرف یہ کہ اپنی دفاعی ضرورت کے سبھی وسائل کو خود تیار کرتا ہے بلکہ دیگر ملکوں کی ایئرڈیفنس سسٹم کی ضروریات کو بھی پورا کرسکتا ہے۔ انہوں نے میزائل اور ریڈار سسٹم کی تیاری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مغربی ملکوں کی وعدہ خلافیوں اور ظالمانہ پابندیوں نے اپنے دفاعی نظام و وسائل کو زیادہ سے زیادہ تیار کرنے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے عزم و ارادے کو مزید مستحکم بنادیا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
نیب چیئرمین کو بلیک میل کرنے والا فاروق نول کا تعلق جھنگ سے ہے
چیئرمین نیب کے خلاف وزیراعظم عمران خان کے دوست کے چینل سے ویڈیونشرکیوں اور کیسے ہوئی؟شہباز شریف بالاخرکھل کرسامنے آگئے، بڑا مطالبہ کردیا
مایہ ناز اداکار ایوب کھوسہ کے چھوٹے بھائی نے خودکشی کرلی
انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید گر گئی
تیاریاں مکمل، 10 لاکھ لوگوں سے اسلام آباد پر یلغار کا اعلان
ہمیں ایک خستہ حال معیشت ورثے میں ملی،قومی وسائل لوٹنے والے چوروں کو نہیں چھوڑوں گا، وزیراعظم عمران خان نے بڑا اعلان کردیا

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved