راہول گاندھی کی مودی کے بادل اور ریڈار کے بیان پر دلچسپ تنقید



نئی دہلی (نیوزڈیسک) : بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے صدر راہول گاندھی مدھیہ پردیش میں جلسے خطاب کرتے ہوئے مودی سے پوچھا کہ جب موسم خراب ہوتا ہے کہ تو کیا سبھی جہاز آسمان سے غائب ہو جاتے ہیں۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق راہول گاندھی کا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ موسم نے ملک کو بتایا کہ آم کیسے

کھاتے ہیں، چھیلتے کیسے ہیں اور وہ اپنے کرتے کی آستین کاٹ کر رکھتے ہیں۔ تاکہ سوٹ کیس میں جگہ بن سکے۔لیکن وہ یہ بتائیں کہ انہوں نے پانچ سالوں میں بیروزگاروں کے لیے کیا کام کیا۔بالاکوٹ حملے پر بات کرتے ہوئے راہول گاندھی نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ جب موسم خراب ہوتا ہے تو کیا سبھی جہاز آسمان سے غائب ہو جاتے ہیں جس پرجلسے میں شریک افراد کے قہقہے لگ گئے۔ ۔خیال رہے بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے بالاکوٹ میں بھارتی فضائیہ کے مبینہ حملے کی روئیدادسناتے ہوئے کہاہے کہ خراب موسم اور بارش کی وجہ سے ہم نے حملہ روک دیاتھامگرایک دم خیال آیا کہ کیوں نہ بادلوں کا فائدہ اٹھایاجائے اورحملہ کردیا جائے اورپھر ہم نے یہی کیا،بھارتی ٹی وی کے مطابق انھوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بادلوں اور بارش کی وجہ سےبھارت کے فائٹر طیارے پاکستان کے ریڈار سے بچ جائیں گے اور اسی لیے انھوں نے ایئر سٹرائیک کی اجازت دے دی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہاکہ میں نے نو بجے (ایئر سٹرائک کی تیاری کے بارے میں) ریویو کیا، پھر 12 بجے ریویو کیا۔ ہمارے سامنے مسئلہ تھا کہ اس وقت اچانکموسم خراب ہو گیابہت

بارش ہوئی میں حیران ہوا ابھی تک ملک کے اتنے بڑے پنڈت لوگ مجھے گالیاں دیتے ہیں ان کا دماغ یہاں نہیں چلتا۔12 بجے، یہ بھی میں پہلی بار بول رہا ہوں، ایک پل ہمارے دل میں آیا اس موسم میں ہم کیا کریں۔ بادل ہے جا پائیں گی نہیں جا پائیں گے اس وقت ایکسپرٹ کی رائے تھی کہ تاریخ بدل دیں۔انھوں نے مزید کہاکہ اس وقت میرے ذہن دو خیال آئے۔ ایک سیکریسی، ابھی تک سب سیکرٹ (راز) ،۔ رازداری میں اگر ڈھیل ہوئی تو ہم کچھ کر ہی نہیں سکتے۔ دوسری بات میں ایسا شخص نہیں ہوں جو ان سب سائنس کو جانتا ہے، لیکن میں نے کہا اتنا کلاؤڈ (بادل) ہے، بارش ہو رہی ہے تو ایک فائدہ ہے۔ کیا ہم ریڈار سے بچ سکتے ہیں۔ میں نے کہا کہ یہ میری سوچ ہے کہ بادلوں سے فائدہ بھی ہوسکتا ہے۔ سب الجھن میں تھے کہ کیا کریں۔ پھر بالآخر میں نے کہا اوکے، جائیے۔ پھر چل پڑے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
نیب چیئرمین کو بلیک میل کرنے والا فاروق نول کا تعلق جھنگ سے ہے
چیئرمین نیب کے خلاف وزیراعظم عمران خان کے دوست کے چینل سے ویڈیونشرکیوں اور کیسے ہوئی؟شہباز شریف بالاخرکھل کرسامنے آگئے، بڑا مطالبہ کردیا
مایہ ناز اداکار ایوب کھوسہ کے چھوٹے بھائی نے خودکشی کرلی
انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید گر گئی
تیاریاں مکمل، 10 لاکھ لوگوں سے اسلام آباد پر یلغار کا اعلان
ہمیں ایک خستہ حال معیشت ورثے میں ملی،قومی وسائل لوٹنے والے چوروں کو نہیں چھوڑوں گا، وزیراعظم عمران خان نے بڑا اعلان کردیا

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved