سعودی عرب کا تارکین وطن کوگرین کارڈ دینے کا فیصلہ



الریاض (این این آئی) سعودی عرب نے تاریخی اقدام اٹھاتے ہوئے ’اسپیشل پریولیجڈ اقامہ‘ کا قانون منظور کرلیا جس سے ملک میں خصوصی اہلیت والے غیر ملکی افراد متعدد رہائشی سہولیات سے مستفید ہوسکیں گے۔عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس نئی اسکیم سے تارکین وطن مخصوص فیس ادا کرکے سعودی عرب میں رہائش، قیام اور اپنا

کاروبار اور جائیداد خریدنے کا حق رکھ سکیں گے۔اس نئی اسکیم جس کا نام پریولیجڈ اقامہ ہے، کو عام طور پر سعودی گرین کارڈ کہا جارہا ہے۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے 3 سال قبل اس اسکیم کو آگے لانے کے لیے پیش رفت کا آغاز کیا تھا، اس اسکیم کے لیے تمام امیدوار سالانہ قابل تجدید یا مستقل رہائش کا اختیار استعمال کرسکتے ہیں تاہم اس کے لیے انہیں فیس ادا کرنی ہوگی۔سعودی نیوز ویب سائٹ سعودی گزیٹ کے مطابق سعودی فرماں رواں شاہ سلمان کی سربراہی میں ہونے والے کابینہ اجلاس میں بھی اس اسکیم کی منظوری دے دی گئی ہے۔اس خصوصی اقامہ (رہائشی پرمٹ) کے قانون کی منظوری گزشتہ ہفتے سعودی شوریٰ کونسل نے دی تھی جس کا مقصد خصوصی اہلیت کے حامل افراد کو خصوصی فوائد سے مستفید کرنا ہیقانون کے مطابق اس قسم کے اقامہ رکھنے والے افراد اپنے اہلِ خانہ کو اپنے ساتھ رکھ سکتے ہیں، رشتہ داروں کے لیے ویزا لے سکتے ہیں اور گھریلو ملازمین کے ساتھ ساتھ جائیداد بھی خرید سکتے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پی ٹی ایم کارکنوں کی ہلاکت کا معاملہ، ڈی جی آئی ایس پی آر ایک بار پھر میدان میں آگئے
محسن داوڑ ساتھیوں کو اکسا کر فرار ہو گئے جبکہ علی وزیر کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا
محسن داوڑ کا ساتھیوں سمیت پاک فوج پر حملہ
افسوسناک خبر نے سب کی آنکھیں نم کردی ، 6افراد جاں بحق ، امدادی ٹیمیں روانہ
حکومتی ایوان میں بھونچال، ایم کیو ایم کے تیور بگڑ گئے، وفاقی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا
یہ لڑیں گے ہم سے جنگ۔۔۔!!! کشمیر میں بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی،12سالوں میں مرنے والے اہلکاروں کی تعداد426تک جا پہنچی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved