ابو ظہبی: کم سن لڑکے نے فحش فلم دیکھنے کے بعد 4 سالہ کزن سے زیادتی کر ڈالی



ابو ظہبی(نیوزڈیسک) ابوظہبی کے رہائشی 15 سالہ لڑکے نے اپنی 4 سالہ خالہ زاد کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق بچی کی والدہ حاملہ تھی جس نے بچے کو جنم دینے کی خاطر اپنی چھوٹی بچی کو بہن کے گھر چھوڑا اور خود ہسپتال چلی گئی۔ وقوعے کے وقت چھوٹی بچی اور کم سن ملزم دونوں گھر پر اکیلے تھے۔معصوم بچی اُس وقت سو

رہی تھی۔ جب ملزم اُس کے پاس آیا اور اُس نے خالہ کی بیٹی کی چھوٹی عمر کا لحاظ کیے بغیر اُسے شرمناک حرکت کر ڈالی۔ ملزم نے بچی کو دھمکی دی کہ اگر اُس نے اپنے والدین کو اس بارے میں کچھ بتایا تو وہ اُنہیں قتل کر ڈالے گا۔ جب بچی کی والدہ ایک بچے کو جنم دینے کے بعد اپنے خاوند کے ہمراہ واپس آئی تو انہیں بچی کے رویئے میں بہت زیادہ تبدیلی محسوس ہوئی وہ بہت ڈری ڈری لگتی تھی۔ بچی سے جب انہوں نے وجہ پُوچھی تو اس نے ساری بات والد کو بتا دی۔ بچی کے والد نے جب ملزم سے پُوچھ گچھ کی تو اُس نے سارے واقعے سے انکار کر دیا۔ جس پر والد نے پولیس کو اطلاع کر دی۔ متاثرہ بچی کی والدہ نے بتایا کہ اُس نے اپنی بیٹی کو اپنی بہن کے گھر یہ خیال کر کے چھوڑا تھا کہ یہ اس کے لیے محفوظ ترین جگہ ہے۔ کم سن لڑکے نے پولیس کے رُوبرو اپنے جُرم کا اعتراف کر لیا۔ ملزم نے انکشاف کیا کہ اُس نے اپنے دوستوں کے ساتھ بیٹھ کر ایک فحش فلم دیکھی تھی جس کے بعد اُس نے فلم کے مناظر کو عملی رُوپ دینے کے لیے یہ سب حرکت کی۔ ملزم کے اعتراف کے بعد ملزم کو نابالغوں کی جیل میں منتقل کر دیا گیا جہاں اُس کا نفسیاتی علاج کیا جائے گا۔

 



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پی ٹی ایم کارکنوں کی ہلاکت کا معاملہ، ڈی جی آئی ایس پی آر ایک بار پھر میدان میں آگئے
محسن داوڑ ساتھیوں کو اکسا کر فرار ہو گئے جبکہ علی وزیر کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا
محسن داوڑ کا ساتھیوں سمیت پاک فوج پر حملہ
افسوسناک خبر نے سب کی آنکھیں نم کردی ، 6افراد جاں بحق ، امدادی ٹیمیں روانہ
حکومتی ایوان میں بھونچال، ایم کیو ایم کے تیور بگڑ گئے، وفاقی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا
یہ لڑیں گے ہم سے جنگ۔۔۔!!! کشمیر میں بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی،12سالوں میں مرنے والے اہلکاروں کی تعداد426تک جا پہنچی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved