سعودی عرب نے منفرد اقامہ پروگرام کی منظوری دے دی، اقامہ کی دو اقسام ہیں، یہ کیسے حاصل کیا جا سکے گا اور غیر ملکی اس سے کیسے فائدہ اٹھائیں گے؟



ریاض (این این آئی)سعودی عرب کی مجلس شوریٰ کی طرف سے ”منفرد اقامہ پروگرام“ متعارف کرائے جانے کی تجویز کے بعد کابینہ بھی اس کی منظوری دے دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کابینہ کے حالیہ اجلاس میں ہونے والے فیصلے میں کہا گیا کہ شوریٰ کونسل کے 3 رمضان المبارک 1440ھ کو منظور کردہ اقامہ پروگرام کے فیصلہ نمبر 148

/ 41 اور اقتصادی ترقی کونسل کی سفارشارات کے بعد کابینہ کی طرف سے بھی منفرد اقامہ پروگرام کی منظوری دی جاتی ہے۔ منفرد اقامہ پروگرام دائمی اور عارضی دو اقسام پر مشتمل ہو گا۔ عارضی اقامہ پروگرام محدود اور مخصوص فیس ادا کر کے حاصل کیا جا سکے گا۔ مملکت میں رائج کئے جانے والے منفرد اقامہ پر مقیم تارک وطن کو سعودی عرب میں بعض اضافی مراعات حاصل ہوں گی۔ اسے محدود پیمانے پر سعودی عرب میں کاروباری سرگرمیوں میں حصہ لے سکے گا۔اس کے علاوہ منفرد اقامہ پروگرام رکھنے والے غیر ملکی کو اپنے خاندان کو ساتھ رکھنے، اقارب کو ملاقات کے لیے بلانے، مزورد منگوانے، جائیداد بنانے، نقل وحمل کے وسائل کی ملکیت حاصل کرنے کی اجازت ہو گی۔ اس کے عوض انہیں طے شدہ ضوابط کے مطابق فیس ادا کرنا ہو گی۔ منفرد اقامہ حاصل کرنے والے کو سعودی عرب میں آمد ورفت کی اجازت ہو گی۔ دائمی اقامہ غیر معینہ مدت کے لیے ہو گا، یا اس کی تجدید کرائی جا سکے گی۔حکومت نے مملکت میں منفرد اقامہ معاملات کے لئے ایک ادارہ قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جو صرف اقامہ سے متعلق امور کی نگرانی کرے گا۔منفرد اقامہ کے حصول کے لیے امیدوار کے لیے وضع کردہ شرائط میں کارآمد پاسپورٹ، مالی استحکام، عمر کی کم سے کم حد 21 سال، سعودی حکومت کی طرف سے باقاعدہ اقامہ حاصل کر چکا ہو، مجرمانہ ریکارڈ کا حامل نہ ہو اور متعدی امراض سے محفوظ ہونے کا تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ بھی رکھتا ہو۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
نیب چیئرمین کو بلیک میل کرنے والا فاروق نول کا تعلق جھنگ سے ہے
چیئرمین نیب کے خلاف وزیراعظم عمران خان کے دوست کے چینل سے ویڈیونشرکیوں اور کیسے ہوئی؟شہباز شریف بالاخرکھل کرسامنے آگئے، بڑا مطالبہ کردیا
مایہ ناز اداکار ایوب کھوسہ کے چھوٹے بھائی نے خودکشی کرلی
انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید گر گئی
تیاریاں مکمل، 10 لاکھ لوگوں سے اسلام آباد پر یلغار کا اعلان
ہمیں ایک خستہ حال معیشت ورثے میں ملی،قومی وسائل لوٹنے والے چوروں کو نہیں چھوڑوں گا، وزیراعظم عمران خان نے بڑا اعلان کردیا

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved