چین نےپاکستان کے بڑے شہرمیں اپنا کونسا آفس کھولنے کا اعلان کر دیا



لاہور(اے این این ) چینی سفیر یاؤ جنگ نے نے ویزے کے حصول کیلئے لاہور میں برانچ کھولنے کا اعلان کر دیا۔ چینی ویزے کے لئے برانچ لاہور میں اگلے ماہ آپریشنل ہو جائے گی۔تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے چین کے سفیر یاؤ جنگ نے الگ الگ ملاقاتیں کیں جن میں پاک چین تعلقات کے فروغ،

سی پیک کے منصوبوں اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چینی سفیر یاؤ جنگ نے چین کے ویزے کیلئے لاہور میں برانچ کھولنے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ، سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری، زراعت، ٹیکنیکل ووکیشنل ٹریننگ، سیاحت اور سماجی شعبوں میں شراکت داری بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔چینی سفیر کا کہنا تھا کہ لاہور میں برانچ کھلنے سے پاکستانی شہریوں کو چینی ویزے کے حصول میں سہولت ملے گی۔ چینی ویزے کے لئے برانچ لاہور میں اگلے ماہ آپریشنل ہو جائے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کا انتہائی بااعتماد دوست ملک ہے۔ نئے پاکستان کی تعمیر وترقی میں چین کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔چینی سفیر نے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے بھی گورنر ہاؤس میں ملاقات کی جس میں پاک چین تعلقات بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پی ٹی ایم کارکنوں کی ہلاکت کا معاملہ، ڈی جی آئی ایس پی آر ایک بار پھر میدان میں آگئے
محسن داوڑ ساتھیوں کو اکسا کر فرار ہو گئے جبکہ علی وزیر کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا
محسن داوڑ کا ساتھیوں سمیت پاک فوج پر حملہ
افسوسناک خبر نے سب کی آنکھیں نم کردی ، 6افراد جاں بحق ، امدادی ٹیمیں روانہ
حکومتی ایوان میں بھونچال، ایم کیو ایم کے تیور بگڑ گئے، وفاقی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا
یہ لڑیں گے ہم سے جنگ۔۔۔!!! کشمیر میں بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی،12سالوں میں مرنے والے اہلکاروں کی تعداد426تک جا پہنچی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved