سعودی عرب میں کریم کی جانب سے پہلی بس سروس شروع کر دی گئی



جدہ(نیوزڈیسک) مشرقِ وسطیٰ کی مشہور سفری سہولت فراہم کرنے والی بین الاقوامی کمپنی کریم نیٹ ورکس کی جانب سے سعودی مملکت میں اپنا کاروبار وسیع کیا جا رہا ہے۔ اس مقصد کی خاطر سعودی عرب میں بس ٹرانسپورٹ سروس شروع کر دی گئی ہے۔ اس بس سروس کی بدولت ہر سال مملکت میں حج اور عمرہ کی غرض سے آنے والے لاکھوں زائرین

کو سفری سہولت فراہم ہو گی۔ کریم کمپنی کی جانب سے جدہ سے مکّہ اور مکّہ سے جدہ کے درمیان بس سروس کا یکطرفہ کرایہ 25 سعودی ریال ہو گا۔ کریم کمپنی کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق یہ بس سروس 13 سیٹوں پر مشتمل ہو گی اور مکمل ایئر کنڈیشنڈ ہو گی۔ واضح رہے کہ کریم کی جانب سے سب سے پہلے بس سروس مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں شروع ہو گی۔ جس کے لیے ایک الگ ایپ متعارف کرائی گئی تھی جسے iOs اور اینڈرائڈ دونوں سسٹم کے لیے ڈاﺅن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ اس ایپ کی مدد سے ہر سواری کی بس میں سیٹ ریزرو ہو جاتی ہے۔ کریم کی جانب سے اُمید ظاہر کی جارہی ہے کہ مستقبل میں سعودی عرب کی مذہبی سیاحت کو بے پناہ فروغ حاصل ہونے جا رہا ہے، جس کا تخمینہ سعودی ویژن کے تحت 2030ءتک تین کروڑ کا لگایا جا رہا ہے۔کریم اس وقت پندرہ ممالک میں خدمات فراہم کر رہی ہے۔ جبکہ اس کی جانب سے خوراک اور پیکج ڈلیور کرنے کی سہولت بھی دی جا رہی ہے۔ اُوبر کمپنی کے ساتھ 3.1 ارب ڈالر کی ہونے والی ڈیل کے مطابق کریم کمپنی اپنے الگ پلیٹ فارم سے سروسز جاری رکھے گی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
اسلام آباد سٹاک ایکسچیج کی عمارت میں آگ لگ گئی
جعلی اکاؤنٹس کیس: انور مجید کے ایک اور بیٹے ذوالقرنین مجید گرفتار
المناک حادثے نے پاکستانیوں کی آنکھیں نم کردی
زرداری ، حمزہ شہباز کی گرفتار ی کے بعد فریا ل تالپور کی گرفتاری
مریم نواز کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی
پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved