بھارت: انتخابات میں واضح کامیابی کے بعد نریندر مودی نے پہلی تقریر کردی ، ناقابل یقین بیان نے پوری دنیا کو بڑا سرپرائز دے دیا



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن میں کامیابی کے بعد نریندر مودی نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” ایک ساتھ ہم ترقی کریں گے ،ایک ساتھ پھلیں پھولیں گے ،ایک ساتھ مل کر ہم مضبوط بھارت بنائیں گے ،ایک مرتبہ پھر بھارت جیت گیا ۔“ اپنے پیغام کے ساتھ بھارتی وزیراعظم نے ایک

نیا نعرہ بھی لگایا کہ ’’ ویجائی بھارت‘‘ (کامیاب بھارت)۔ادھربھارت میں ہونے والے انتخابات کے نتائج آنا کا سلسلہ جاری ہے جس میں حکمران جماعت بی جے پی مسلسل کامیابیاں سمیٹتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےبھارتی انتخابات کے تحت 519 نشستوں کے سرکاری نتائج آگئے ہیں۔ بھارتی الیکشن کمیشن کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) 283 سیٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر آ گئی ہے۔ جبکہ راہول گاندھی کی انڈین نیشنل کانگریس 51 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نریندرمودی ،راجناتھ سنگھ ،امیت شاہ، ہیما مالنی ،سنی دیول نے الیکشن میں میدان مارلیا ہے۔ دوسری جانب ایک خبر یہ بھی ہے کہ انڈین نیشنل کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے لوک سبھا انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کرلی۔انتخابات میں شکست کے بعد راہول گاندھی نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ مودی کو منتخب کرنے پر بھارتی عوام کی رائے کا احترام کرتے ہیں، آج اپوزیشن کرنے کا نہیں، مودی کو مبارک باد دینے کا وقت ہے ، رہنما اورکارکن ہمت مت چھوڑیں کیونکہ نظریاتی جنگ جاری رہے گی ۔راہول گاندھی نے خود کی شکست کے حوالے سے کہا کہ امیٹھی کے عوام نے جو فیصلہ دیا ہے اس کااحترام کرتاہوں۔ خیال رہے کہ بھارت کے لوک سبھا انتخابات میں حکمران جماعت بی جے پی کے اتحاد نے واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ کانگریس کی قیادت میں بننے والے اپوزیشن کے اتحاد کو بد ترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے امیٹھی (اتر پردیش) سے الیکشن میں حصہ لیا تھا



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
اسلام آباد سٹاک ایکسچیج کی عمارت میں آگ لگ گئی
جعلی اکاؤنٹس کیس: انور مجید کے ایک اور بیٹے ذوالقرنین مجید گرفتار
المناک حادثے نے پاکستانیوں کی آنکھیں نم کردی
زرداری ، حمزہ شہباز کی گرفتار ی کے بعد فریا ل تالپور کی گرفتاری
مریم نواز کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی
پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved