برطانوی وزیراعظم کا آج قوم سے خطاب اور مستعفی ہونے کا اعلان متوقع



لندن: برطانوی وزیراعظم ٹریزامے آج قوم سے خطاب کریں گی جس میں ان کا عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان متوقع ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ٹریزامے پارلیمنٹ میں بریگزٹ پلان کی ناکامی کے بعد دباؤ کا شکار ہیں جس کے باعث وہ مستعفی ہونے کا فیصلہ کر چکی ہیں۔رپورٹ کے مطابق ٹریزامے کنزرویٹو پارٹی کی قیادت کو

خیرباد کرنے کا اعلان آئندہ ماہ کریں گی اور وہ قیادت چھوڑنے کا معاملہ ٹرمپ کے دورے تک ملتوی کرنا چاہتی ہیں۔ ٹریزامے نے یورپی یونین سے علیحدگی کے بل کو آج واپس لینے کا فیصلہ کیا تھا جس کے لیے برطانوی قانون میں قانون سازی کے لیے ایک معاہدے کی ضرورت ہے تاہم ٹریزامے نے اِسے آخری موقع قرار دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ٹریزامے کے پارٹی قیادت چھوڑنے سے موسم گرما تک نئے وزیراعظم کی راہ بھی ہموار ہو گی۔دوسری جانب برطانوی سیکریٹری خارجہ جیرمی ہنٹ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ٹریزامے کے استعفے سے متعلق ڈاؤننگ اسٹریٹ سے کوئی یقین دہانی نہیں کرائی گئی ہے۔حکومتی وزراء کی جانب سے امید ظاہر کی گئی ہے کہ کنزرویٹو پارٹی کے آئندہ سربراہ کے لیے مہم جولائی میں اختتام پذیر ہو سکتی ہے۔

برطانوی وزیراعظم کا آج قوم سے خطاب اور مستعفی ہونے کا اعلان متوقع



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
اسلام آباد سٹاک ایکسچیج کی عمارت میں آگ لگ گئی
جعلی اکاؤنٹس کیس: انور مجید کے ایک اور بیٹے ذوالقرنین مجید گرفتار
المناک حادثے نے پاکستانیوں کی آنکھیں نم کردی
زرداری ، حمزہ شہباز کی گرفتار ی کے بعد فریا ل تالپور کی گرفتاری
مریم نواز کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی
پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved