بھارتی فضائیہ کولاپتہ فوجی طیارے کاملبہ مل گیا



نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارتی فضائیہ نے ایک ہفتے قبل لاپتا ہونے والے اپنے جنگی طیارے AN-32 کا ملبہ ملنے کی تصدیق کردی۔بھارتی فضائیہ کے ترجمان نے ٹویٹر پر بتایا کہ 3 جون کو لاپتا ہونے والے جنگی طیارے AN-32 کا ملبہ اروناچل ریاست کے شمالی علاقے لیپو سے 16 کلومیٹر کی دوری پر مل گیا ہے۔لواحقین کے دباؤ پر لڑاکا طیارے کی تلاش کے

لیے سرچ آپریشن 8 روز سے جاری تھا جس میں 4 ہیلی کاپٹرز اور ایک طیارے نے حصہ لیا تھا جب کہ علاقہ مکینوں اور فوجی اہلکاروں کی مدد بھی لی گئی تھی۔اس سے پہلے بھی ایک مرتبہ دعویٰ کیا جاچکا ہے کہ اروناچل کے دشوار گزار علاقے کی ایک گھاٹی پر ایک ریسکیو ہیلی کاپٹر کو طیارے کا ملبہ گیا ہے تاہم جب نزدیک پہنچے تو وہ طیارے کے ملبے کے بجائے ایک کچرے کا ڈھیر نکلا۔دریں اثناء بھارتی میڈیا نے گزشتہ روز ہی حساس موضوع پر مزید ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے لاپتا بھارتی جنگی طیارے کے خلائی مخلوق کے لے جانے کا مضحکہ خیز دعویٰ کیا تھا۔واضح رہے کہ جنگی طیارے میں ایک ونگ کمانڈر، 4 فلائٹ لیفٹیننٹ، ایک اسکواڈرن لیڈر اور 7 ایئرمین سوار تھے اور تمام ہی افرادکے حادثے میں ہلاک ہونے کے امکانات قوی ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
اسلام آباد سٹاک ایکسچیج کی عمارت میں آگ لگ گئی
جعلی اکاؤنٹس کیس: انور مجید کے ایک اور بیٹے ذوالقرنین مجید گرفتار
المناک حادثے نے پاکستانیوں کی آنکھیں نم کردی
زرداری ، حمزہ شہباز کی گرفتار ی کے بعد فریا ل تالپور کی گرفتاری
مریم نواز کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی
پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved