مقبوضہ کشمیر میں حملہ، 7 بھارتی سیکورٹی اہلکار ہلاک



مقبوضہ کشمیر (نیوزڈیسک) : مقبوضہ کشمیر کے علاقے اننت ناگ میں حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں کئی بھارتی سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں حملہ ہوا ہے۔حملہ اننت ناگ کے علاقے میں کے پی روڈ پر ہوا،حملے کے نتیجے میں 7 بھارتی سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق حملہ

آکسفورڈ سکول کے قریب ہوا۔ علاقے میں فائرنگ کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔دھماکے میں بھارتی فوجیوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔اس حوالے سے مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔اس سے قبل 30 مارچ کو مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر کے علاقے بنی ھال میں بھارتی سیکورٹی فورس سی آر پی ایف کے قافلے کے قریب دھماکہ ہوا تھا۔ بتایا گیا تھا کہ دھماکے کے باعث کسی بھارتی سیکورٹی اہلکار کی موت کی اطلاع نہیں ہوئی۔ تاہم دھماکہ بہت شدید تھا۔ بتایا گیا کہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ دھماکہ خیز مواد سے لیس گاڑیمکمل تباہ ہو گئی۔ دھماکے سے گاڑی اڑا دیے جانے کے باعث بھارتی سیکورٹی فورس کے اہکاروں کی بس کو شدید نقصان پہنچا۔بھارتی فورسز کے قافلے میں سیکیورٹ اہلکاروں کی 10 گاڑیاں موجود تھیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر گاڑی میں دھماکہ خیز مواد، کیمیکل اور ایل پی جی سیلنڈرز موجود تھے۔ واقعہ کی مکمل تحقیقات کا اعلان کیا گیا ہے۔ جبکہ واضح رہے کہ اس سے قبل 14 فروری کو بھی سی آر پی ایف کے قافلے پر حملہ ہوا تھا جس میں 44 اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔ اسی حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے تعلقات

اس قدر کشیدہ ہوگئے تھے کہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ چھڑنے والی تھی۔ تاہم عالمی قوتوں کی بروقت مداخلت کے باعث جنگ کا خطرہ ٹل گیا تھا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
اسلام آباد سٹاک ایکسچیج کی عمارت میں آگ لگ گئی
جعلی اکاؤنٹس کیس: انور مجید کے ایک اور بیٹے ذوالقرنین مجید گرفتار
المناک حادثے نے پاکستانیوں کی آنکھیں نم کردی
زرداری ، حمزہ شہباز کی گرفتار ی کے بعد فریا ل تالپور کی گرفتاری
مریم نواز کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی
پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved