ڈاکٹر ذاکر نائیک کو بھارت کے حوالے نہیں کیا جائے گا‘مہاتیر محمد



کوالالمپور (نیوز ڈیسک ) میڈیا رپورٹس کے مطابق مہاتر محمد نے ایک بار پھر کہا ہے کہ اسلامی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک کو بھارت کے حوالے نہیں کریں گے۔ملائیشیا گزشتہ برس بھی بھارت کی درخواست رد کرچکا ہے۔ایک تقریب میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کی بھارت بے دخلی سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے ملائیشیا کے وزیراعظم نے کہا کہ ہم ڈاکٹر ذاکر نائیک کو

بھارت کے حوالے نہ کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر ذاکر کو بھارت میں اپنے خلاف شفاف مقدمہ چلنے کی امید نہیں ہے۔بھارت میں اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک اور ان کی تنظیم اسلامک ریسرچ فائونڈیشن پر دہشت گرد سرگرمیوں کے لیے فنڈنگ اور مذہبی اشتعال انگیزی پھیلانے کے الزامات ہیں۔بھارتی الزامات کے بعد ملائیشیا منتقل ہونے والے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو وہاں مستقل رہائش کا اجازت نامہ حاصل ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
اسلام آباد سٹاک ایکسچیج کی عمارت میں آگ لگ گئی
جعلی اکاؤنٹس کیس: انور مجید کے ایک اور بیٹے ذوالقرنین مجید گرفتار
المناک حادثے نے پاکستانیوں کی آنکھیں نم کردی
زرداری ، حمزہ شہباز کی گرفتار ی کے بعد فریا ل تالپور کی گرفتاری
مریم نواز کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی
پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved