پسندکی شادی ،قتل کی دھمکیوں پرلڑکی اپنے والدکیخلاف برطانوی ہائی کمیشن پہنچ گئی



لندن(ویب ڈیسک) لاہور میں مسیحی لڑکے کو اسلام قبول کرا کے شادی کرنے والی پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی اپنے والد کیخلاف ہائی کمیشن پہنچ گئی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد شادی کے بندھن میں بندھنے والی پاکستانی نژاد برطانوی شہری 19 سالہ افشاں صنم اپنے شوہر کی زندگی کی حفاظت کے لیے اپنے والد

کیخلاف برطانوی ہائی کمیشن کے دفتر پہنچ گئی۔نوبیاہتا دلہن نے موقف اختیار کیا کہ اپنی مرضی سے رواں برس اپریل میں مسیحی لڑکے ساؤل اسٹیو کو مذہب اسلام قبول کرانے کے بعد لاہور میں شادی کی تھی جس سے میرے والد شدید ناراض ہوئے اور ہم دونوں کو جان سے مارنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔افشاں صنم نے مزید کہا کہ میں نے والد کو اپنی پسند سے آگاہ کیا تھا لیکن وہ راضی نہیں ہوئے جس کے بعد میں لندن سے لاہور آئی اور شادی کرلی، میرے والد کو پتہ چلا تو وہ بھی پاکستان آگئے اور میرے سسرال آکر دھمکیاں دیں، میرے شوہر کیخلاف اغوا کا مقدمہ درج کرادیا۔پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی نے کہا کہ میرے والد کا تعلق میر پور کشمیر سے ہے اور وہ برطانیہ میں ٹیکسی چلاتے ہیں، انہوں نے آزاد کشمیر کے تحریک انصاف کے اپنے دوست کے ذریعے پنجاب حکومت کو میرے شوہر کیخلاف مقدمہ درج کرانے پر مجبور کیا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
اسلام آباد سٹاک ایکسچیج کی عمارت میں آگ لگ گئی
جعلی اکاؤنٹس کیس: انور مجید کے ایک اور بیٹے ذوالقرنین مجید گرفتار
المناک حادثے نے پاکستانیوں کی آنکھیں نم کردی
زرداری ، حمزہ شہباز کی گرفتار ی کے بعد فریا ل تالپور کی گرفتاری
مریم نواز کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی بڑے حادثے سے بچ گئی
پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

تازہ ترین ویڈیو
ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران غیر مناسب باتیں
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved