سی آئی اے نے ارکان کانگرس کو سعودی صحافی جمال خشوگی کے قتل پر بریفنگ دینے پر آمادگی ظاہر کر دی



واشنگٹن ۔ (نیوزڈیسک) امریکی تحقیقاتی ادارے (سی آئی ای) کی سربراہ نے ارکان کانگرس کو سعودی صحافی جمال خشوگی کے قتل پر بریفنگ دینے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ یہ بات امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئر مین کی طرف سے جاری بیان میں کہی گئی۔سی آئی نے امریکی سینیٹرز کو اس معاملے پر وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور وزیر دفاع

جم میٹس کی بریفنگ سے علیحدہ رکھا تھا جس پر سینیٹرز نے سی آئی سے کی قیادت پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔ امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سی آئی اپنی تحقیقات کے نتیجہ میں اس نتیجہ پر پہنچی ہے کہ جمال خشوگی کے قتل کے احکامات غالباً سعودی ولی عہد نے ہی دیئے تھے لیکن وزیر خارجہ اور وزیر دفاع نے سینیٹرز کو بتایا ہے کہ انہیں تاحال اس بارے کوئی ٹھوس شواہد نہیں ملے۔ جمال خشوگی امریکا میں مقیم اور امریکی اخبار سے وابستہ تھے اور وہ سعودی ولی عہد کے ناقد بھی تھے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سی آئی اے کی سربراہ جینا ہاسپل جمال خشوگی کے قتل بارے اپنے ادارے کی تحقیقات میڈیا تک پہنچنے پر سخت برہم ہیں کیونکہ اس سے امریکی حکومت پر جمال خشوگی کے قتل کے معاملہ پر دوٹوک موقف اختیار کرنے کے لئے دبائو بڑھا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اس امکان کو مسترد کر چکے ہیں کہ سعودی ولی عہد نے جمال خشوگی کے حوالے سے کوئی احکامات دیئے ہیں



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پیپلزپارٹی پرکبھی براوقت نہیں آتا، بلاول بھٹو کا صحافی کو جواب
تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئے
مہوش حیات کی تصاویر نے سب کو حیران کر دیا
مقدس صفحات اور اخبارات میں چیزوں کی پیکنگ پر پابندی عائد
زرتاج گل جھوٹ بولتے رنگے ہاتھوں پکڑی گئیں، کیا کچھ کیا دیا ، جا نئے
صحا فی پر تشدد کرنے والا نواز شریف کا گارڈ اپنے انجام کو پہنچ گیا

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved