دُبئی: موبائل میں بیلنس لوڈ نہ کروانے پر بیوی نے طلاق مانگ لی



دُبئی(نیوزڈیسک) ایک مقامی عدالت میں بہت ہی دلچسپ معاملہ سامنے آیا ہے۔ ایک اماراتی خاتون نے خاوند کی جانب سے 50 درہم کا ایزی لوڈ نہ کرانے پر طلاق کا مطالبہ کردیا ہے۔ خاتون خُلع کا دعویٰ دائر کرنے کی خاطر مقامی عدالت میں پہنچ گئی۔ نوجوان خاتون کا کا کہنا تھا کہ اُس کا خاوند خرچے کے معاملے میں اُسے تنگ کر تا ہے اور بارہا طلب کرنے کے

باوجود بھی اُسے ضروریات کی خاطر پیسے نہیں دیتا۔ اُن کے درمیان تازہ ترین جھگڑا اُس وقت ہوا جب اُس نے اپنے خاوند سے فرمائش کی کہ وہ اُسے موبائل میں پچاس درہم کا بیلنس ڈلوا دے تاکہ وہ اپنی سہیلیوں سے بات چیت کر سکے۔ مگر اُس نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا اور پھر اُن کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی۔ خاتون نے عدالت کو بتایا کہ اُس کا خاوند پچھلے ایک سال سے مالی مشکلات کا شکار ہے، مگر اُس نے اُس سے کبھی کوئی تقاضا نہیں کیا، اور بُرے حالات میں بھی صبر شُکر کر کے گزارہ کرتی رہی۔ خاتون کا مزید کہنا تھا کہ اُس کا خاوند اپنی قلیل تنخواہ کے باعث اُس کا خرچہ اُٹھانے کی سکت نہیں رکھتا۔ تاہم جواب میں خاوند کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیوی کو وقتاً فوقتاً خرچہ دیتا رہتا ہے۔ مگر حال ہی میں موبائل میں بیلنس نہ ڈلوانے کی معمولی سی بات پر اُس نے طلاق کا مطالبہ کر ڈالا ہے۔ جس کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ اُس کا اپنی بیوی سے علیحدہ ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پیپلزپارٹی پرکبھی براوقت نہیں آتا، بلاول بھٹو کا صحافی کو جواب
تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئے
مہوش حیات کی تصاویر نے سب کو حیران کر دیا
مقدس صفحات اور اخبارات میں چیزوں کی پیکنگ پر پابندی عائد
زرتاج گل جھوٹ بولتے رنگے ہاتھوں پکڑی گئیں، کیا کچھ کیا دیا ، جا نئے
صحا فی پر تشدد کرنے والا نواز شریف کا گارڈ اپنے انجام کو پہنچ گیا

تازہ ترین ویڈیو
جنرل راحیل کی دھمکی پر بھارتی پاگل ہوگئے،دیکھیں پاکستانی تجزیہ نگار نے بھی بھارتی کی چھترول کردی
پاکستان مخالف تقریر کرنے پر پاکستانی نوجوان نے لندن ائیرپورٹ پر محمود خان اچکزئی کو گالیاں اور اور ہاتھا پائی
اگر ایاز صادق کے دل میں کھوٹ نہیں تھا تو پھر وہ عمران خان کا سامنا کرنے سے کیوں بھاگے، ایاز صادق غیر جانبدارنہیں رہے۔ سنیے
مجھ سے ذاتی دشمنی نکالی جارہی ہے ۔۔۔، افسوس کہ وزیراعظم صاحب پوری بات سنے بغیر ہی اٹھ کر جارہے ہیں

Copyright © 2016 UrduBaaz.com. All Rights Reserved